اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سیداشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹچ سکائی گروپ (ٹی ایس جی) کے ساتھ پاکستان میں فٹ بال کے روشن مستقبل کے لئے کام کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں فرانسیسی عالمی فٹ بال اسٹار نیکولس اینیلکا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں،ماضی پر یقین نہیں کرتے، ٹی ایس گروپ کے ساتھ فٹ بال کی بہتری کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ سی ایی او ٹی ایس جی احمد کنور نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستان میں کام کرنے کے لئے گراس روٹ لیول سے فٹ بال کو ابھارنے کے کئے پر عزم ہیں اورکوچنگ، ٹیکنیکل سطح پر پاکستان میں فٹ بال کے فروغ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا مستقبل بہتر روشن ہے۔ایشیا میں فٹ بال بہت تیزی سے ابھر رہا ہے۔پاکستان میں بھی فٹ بال کو عالمی سطح پر ابھارنا ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نیکہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ گراس روٹ لیول سے کام کر رہیں۔فرانسیسی عالمی فٹ بال اسٹار نیکولس اینیلکا نے کہا ہے کہ پاکستان دو سال پہلے آیا تھا کافی عرصہ کھیلا اب ارادہ ہے کہ اپنے تجربے کو لوگوں تک پہنچاؤں۔انہوں نیکہا کہ کرکٹ پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے، اور مستقبل میں فٹ بال میں بھی بہتری دیکھائے گا۔انہوں نے پاکستان میں بہت ٹیلنٹڈ کے کھلاڑی موجود ہیں۔امید ہے کہ یہ طویل مدد پراجیکٹ اپنا مقصد پورا کریگا۔نیکولس اینیلکا نے کہاکہ خواہش ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی آئیں اور یہاں کے ٹیلنٹ کو دیکھیں۔پاکستان کے فٹبالرز کو یورپ میں کھیلتے دیکھنے چاہتے ہیں۔ بلال لاشاری کی تقریب میں شرکت اور مولا جٹ فلم کی ورلڈ ساکر سٹار کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا۔ بلال لاشاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مثبت سینما گھر ذریعے اجاگر کریں گے۔ اینیلکا ٹیلینٹ کا خزانہ ہے، اور فٹ بال شائقین کے لئے بہت سود مند ثابت ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں اینیلکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹ بال کو بہتر کرنے کے لئے یورپین سسٹم کو دیکھنا پڑے گا۔ یہ آسان کام نہیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی پوری کوشش کریں گے۔ کہ جس مقصد کے لئے آیا ہوں وہ پورا کریں۔اپنی خدمات دینے کے لئے حاضر ہوں، پی ایف ایف جب چاہے بلا سکتی ہے۔ایک سوال سید اشفاق حسین نے کہا کہ نیکولس اینیلکا کا تجربہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔