ملالہ یوسفزئی پشاور زلمی کی مداح

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی پاکستان سپر لیگ کےلیے پر جوش نظر آرہی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میری سپورٹ پشاور زلمی کے ساتھ ہے، کرکٹ شائقین بھی پشاور زلمی کو سپورٹ کریں۔‘واضح رہے کہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ باگی کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا پہلا میچ9 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor