نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 20جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 20جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 20جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
چیمپئن شپ 20 سے 22 جنوری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی۔

جس میں ملک بھر مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 22 جنوری کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!