نیشنل کلب چمپئن شپ‘ سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائل سی سی نے میدان مار لیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکی زیرنگرانی جاری فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ میںمزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔رائل سی سی نے لائنز ایریا جیم خانہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ اعجاز علی شاہ کی 9چوکوں اور 3چھکوں سے سجی 79رنز کی اننگز کا فتح میں کلیدی کردار، عرفان الدین اور سید رافع کی 3,3وکٹیں۔ محمدعلی اور علی جواد کی نصف سنچریاں اور معصوم علی اور اسرار احمد کے3,3شکار ٹیم کے کام نہ آسکے۔ نیوگلستان سی سی نے محمد حسین کولٹس کو 30رنز کی شکست سے دوچارکیا۔ ارحم یوسف کی نصف سنچری اور 4وکٹوں نے فتح کو یقینی بنادیا۔ مہر اﷲکی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ آر ایل سی اے گراؤنڈ گلبرگ پر لائنز ایریا جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی اور 49اوورز میں 9وکٹوں پر 230رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔محمد علی 77رنز میں 11چوکے اورعلی جواد 5چوکوں کی مدد سے 54رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عبدالرافع کے 36رنز 5چوکوںکی مرہون منت بنے۔سید رافع نے 36رنز اور عرفان الدین نے 42رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔رائل سی سی نے 9وکٹوں پر 233رنز کا ہدف حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔ اعجاز علی شاہ نے 79رنز کی جارحانہ اننگز کھیلے ہوئے 9چوکے اور 3چھکے رسید کئے۔ ارتضیٰ خان نے 29، اکبر خان اور سجاد مرزا نے 26,26رنز ، میر افضل 23رنز کے ساتھ دیگر قابل زکر بیٹسمین رہے۔اسرار احمد نے 34اورمعصوم علی نے 43رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ایمپائرز عزیز الرحمن اور محمد یونس جبکہ آفیشل اسکورر نجم الدین تھے۔ایسٹرن اسٹار گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پر نیوگلستان سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 45.5اوورز میں 222رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئی۔ ارحم یوسف نے 64رنز کی اننگز میں 8چوکے لگائے۔ امیر حمزہ کے 38رنز میں 4چوکے شامل تھے۔ وقاص احمد اور ذیشان یوسف نے 3,3چوکے لگا کر 28,28رنز اسکور کئے۔ نجیب اﷲ نے 32رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ محمد یاسین اور اعجاز احمدکو 2,2وکٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔محمد حسین کولٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 41.1اوورز میں ہمت ہار گئی جب تمام کھلاڑی 192رنز پر پویلین سدھار گئے۔مہر اﷲ نے 50رنز کی قابلزکر اننگز میں 8بار گیند کو باؤنڈری لائن کراس کرائی۔متھل دواچ کے 39رنز میں 5چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔ نجیب ا نے 22رنز کی باری کھیلی۔ ارحم یوسف بیٹنگ میں نمایاںہونے کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور 44رنز پر 4کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کرنے کا سبب بنے۔امیر حمزہ کے ہاتھ 46رنز پر 3وکٹ لگے۔ مزمل احمد نے 21رنز پر 2وکٹیں اپنے نام کیں۔نذیر بٹ اور محمد یونس ایمپائرز جبکہ نجم الدین آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: newseditor