پولینڈ کی ہاکی ٹیم کی پاکستان آنے سے معذرت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی فیدڑیشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے مہمان ٹیم کے اگلے ماہ شیڈول دورہ پاکستان سے فی الحال معذرت کی تصدیق کی ہے۔شہباز سینئر نے بتایا کہ پولینڈ ہاکی نے ہمیں اس بارے میں باقاعدہ مطلع کردیا ہے کہ وہ فی الحال پروگرام کے مطابق پاکستان نہیں آسکتے تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم چند ماہ بعد پاکستان آکر ضرور کھیلے گی۔واضح رہے کہ مارچ میں شیڈول پاکستان ہاکی سپرلیگ کے بعد ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نظریں دورہ پولینڈ پر مرکوز تھیں لیکن مہمان ٹیم کے اس ٹور کے فی الحال نہ ہونیپر قومی کھیل ایک بارپھر جمود کا شکار ہوگیا ہے۔

تعارف: newseditor