ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔جواب میں سری لنکا نے 172رنز کا ہدف 19ویں اوور میں5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔بنگلا دیش کی جانب سے محمد نعیم 62 رنزبناکرنمایاں رہے جب کہ مشفیق الرحیم نے 57 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا،بینورا فرنینڈو اورچمیکا کرونارتنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کو پہلے ہی اوور میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اوپنر کشال پریرا ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار کرایا تھا۔

error: Content is protected !!