راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ ستمبر اکتوبر میں سری لنکا کیساتھ سیریز کھیلنی ہے ، کوشش ہے مکمل سیریز پاکستان میں کھیلی جائے ، راولپنڈی سٹیدیم میں آکر سہولیات کا جائزہ لیا ہے، بین الاقوامی کرکٹ جلد پاکستانی میدان میں لوٹے گی ۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواہش ہے کہ ملک کے تمام میدانوں کا دورہ کریں۔انہوں نے کہاکہ کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل کے کھیل منعقد ہوئے،آنے والا پی ایس ایل مکمل پاکستان میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی سٹیدیم میں آکر سہولیات کا جائزہ لیا ہے،ستمبر اکتوبر میں سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے،کوشش ہے کہ سیریز مکمل طور پر پاکستان میں ہی ہو۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا و دیگر ممالک کے سیکیورٹی عملہ پاکستان آیا دورہ کرنے والے سیکیورٹی عملہ کے مثبت جواب سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ جلد پاکستانی میدان میں لوٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کرکٹ کے لیے نیا سلیکشن بورڈ تشکیل دیا ہے.انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بھی ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس سے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ باتیں ہورہی ہیں لیکن ڈیپارٹمنٹس ختم نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی پروفیشنل نئی حکمت عملی کے ساتھ کام کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں کلب لیول کرکٹ کا بہت ہی برا حال ہے،ریجنز کہ کرکٹ بند نہیں کر رہے بلکہ ان کیلئے اچھا سسٹم لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فرسٹ کلاس کے کمزور ڈھانچے کی بنا پر بین الاقوامی کرکٹ میں مسائل ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کے لیے نیا بیٹنگ کوچ سسٹم سے آئے گا باہر سے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز آصف علی کی بیٹی کی عیادت کرنے گیا تھا،بھارتی بلے باز ایک اننگز کے اندرتین تین سو رنز بناتے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی وجہ بہتر سہولیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انفراسٹرکچر و دیگر سہولیات کو بہتر بنانا میرا کام ہے،ہم ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر بی سی سی آئی، آئی سی سی میں کوئی چیز لے کر جاتا ہے تو اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کہتے ہیں سیاست اور کھیل کو مکس نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو بھی بھارت میں بلیک آؤٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ڈکٹیشن کا وقت گزر گیا ہے اور ہمیں اپنے اوپر فخر کرنا چاہیے۔