پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخابات فیصل آباد کانفرنس ہال میں مکمل

پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخابات فیصل آباد کانفرنس ہال میں مکمل ھو گئے ہیں آیندہ چار سال کے لئے چیئرمین حاجی محمد خالد محمود صدر چوہدری ذوالفقار احمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سیکرٹری جنرل لیفٹیٹینٹ کرنل محمد ناصر اعجاز تنگ خزانچی سید جمشید خالد شاہ کاظمی کو منتخب کر لیا گیا ھے تفصیل کے مطابق پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی انتخابی جنرل کونسل کا اجلاس میثاق المال کانفرنس ہال فیصل آباد میں منعقد ھوا صدارت صدر حاجی محمد خالد محمود چوہدری نے کی جبکہ بطور آبزرور سپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد راناحماد اقبال اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی نمائندگی خزانچی زعمیم نثار چوہدری نے کی پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے الحاقی یونٹس راولپنڈی گجرانوالہ لاھور سرگودھا ساہیوال ملتان بہاولپور ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد باکسنگ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کی موجودگی میں باہمی مشاورت سے 2021 تا 2025 چار سال کے لئے مندرجہ ذیل عہداران کا چناؤ عمل میں آیا

چیئرمین حاجی محمد خالد محمود صدر چوہدری ذوالفقار احمد سینئر نائب صدر محبوب احمد شاہ قریشی نائب صدور محمد مقصود اقبال خان خٹک چوہدری محمد اعظم کالیار جلال الدین بدر ایڈووکیٹ کامران خالد جنجوعہ خاتون نائب صدر محترمہ مدیحہ فاروق سیکرٹری جنرل لیفٹیٹینٹ کرنل محمد ناصر اعجاز تنگ جوائنٹ سیکرٹری محمد اعجاز نواز ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد یونس بھٹی خاتون ایسوسی ایٹ سیکرٹری محترمہ راحیلہ راحیل خزانچی سید جمشید خالد شاہ کاظمی ممبران مجلس عاملہ محمد طاہر ایوب محمد انوار بٹ ذیشان بٹ سہیل گجر محترمہ اسماء عاطف میڈیا کوآرڈینیٹر محمد پرویز پراچہ میڈیا سیکرٹری زبیر رشید کوآرڈینیٹر مقابلہ جات رضوان محبوب لیگل کوآرڈینیٹر راشد بشیر چیئرمین ریفری جج کمیشن چوہدری عبد الحق چیئرمین سلیکشن کمیٹی رضوان اللّٰہ چیئرمین کوچز کمیشن محمد طارق آخر میں نومنتخب صدر چوہدری ذوالفقار احمد اور سیکرٹری جنرل لیفٹیٹینٹ کرنل محمد ناصر اعجاز تنگ نے نومنتخب عہداران اور میڈیا کے نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں باکسنگ کھیل کو سکول سطح سے فروغ دیا جائے گا

error: Content is protected !!