سرفراز نے اپنے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے کپتان کپتان سرفراز نے اپنے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔ قومی ٹیم کے کپتان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام دیا اور ان کی جگہ شعیب ملک پاکستانی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اس آرام کے دوران کپتان سرفراز احمد کھیل سے دور نہیں ہوئے وہ اپنے بیٹے کی صورت میں فیوچر اسٹار تیار کررہے ہیں اوران دنوں اپنے بیٹے کے ساتھ گھر کے باہر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جس کی وڈیو ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا شیئر کردی ہے۔اْنہیں جب بھی موقع ملتا ہے اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ کبھی ریس لگاتے ہیں تو کبھی کرکٹ کھیلتے ہیں جیسے کہ کچھ ماہ پہلے جب سرفراز احمد جنوبی افریقا کے دورے پر تھے تو بیٹے کو لے کر ایک پارک میں پہنچے جہاں مقامی بچوں کے ساتھ اْنہوں نے ریس بھی لگائی تھی۔

اس وڈیو پر سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں، اب اْن کے بیٹے کی باری ہے۔

تعارف: newseditor