عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح آج (اتوار)کے پی آئی گراؤنڈ پرہوگا۔ افتتاحی میچ میں برائٹ جیم خانہ کے مقابل کینٹ جیم خانہ آئے گی۔اس موقع پر پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر کے سی سی اے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری افضل قریشی کے مطابق مذکورہ ٹورنامنٹ میں 24ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر حصہ لیں گی۔ ایونٹ کے میچز کراچی کے مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میںکراچی کرکٹ کے زمہ داران کے علاوہ کرکٹ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کو اعلٰی پیمانے پر منعقد کرنے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

error: Content is protected !!