دوسرا ون ڈے کچھ دیر میں،ٹاس پاکستان نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،محمد حسین کو ون ڈے کیپ مل گئی

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اب سے کچھ دیر میں شروع ہوگا، ٹاس جیت کر پہلے پاکستان نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بائولر محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو ون ڈے کیپ دی گئی ہے،آسڑیلیا نے پہلا میچ جیتنے والی ہی ٹیم کو برقرار رکھا ہے،پہلے میچ میں ناکامی کے بعد شاہین اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پلٹ کر وار کرنے کو تیار ہیں، اب تک ایک روزہ کرکٹ میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔آسٹریلیا نے 63 اور قومی ٹیم نے 32 میچز میں کامیابی سمیٹی، پاکستانی ٹیم سیریز میں واپسی کے لئے پر عزم ہے۔سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائے گا،

تعارف: newseditor