کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رائزنگ اسٹار،کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام رائزنگ اسٹار ٹرافی میںمزید 2میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ پاک شاہین نے کالونی جیم خانہ کو 80رنز سے ناکام کیا جبکہ ملیر اسپورٹس کو فیلکن اسپورٹس پر 37رنز سے سبقت حاصل ہوئی۔ نذر محمد اور سعدعثمان کو بائیو ریکس فارماسیوٹیکل مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔نذر محمد اور سید فرمان کی 99رنز کی شراکت‘ رضی انور، نذر محمد،فرجاد یار خان نے 3,3وکٹیںاپنے نام کیں۔ پاک مجاہد کرکٹ گراؤنڈ پر پاک شاہین نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 37اوورز میں تمام وکٹوں پر 274رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ نذر محمد نے 68رنز اور سید فرمان نے 54رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوںکھلاڑیوں نے 99رنز کی شراکت چوتھی وکٹ پر بنائی۔ رانا جعفر 29اور محمد عثمان 27رنز بنانے میں کامیاب رہے۔مرزا زبیر، نوید ضمیر اور عابد مجیدنے 2,2وکٹیںباہم تقسیم کیں۔کالونی جیم خانہ نے جوابی اننگز 31اوورز میں 194رنز پر تمام ہوگئی۔ راجہ رافع 43، سیل احمد 30،نوید قمر 28اور قادر ابراہیم نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ رضی انور، نذر محمد نے 3,3جبکہ محمد ارحم کو 2وکٹ ملے۔محمد اسلم اور سہیل احمد ایمپائرز تھے۔برائٹ کرکٹ گراؤنڈ پر ملیر اسپورٹس کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملا اور 30اوورز میں 6وکٹوں پر 247رنز کا ٹوٹل بنایا۔ سعد عثمان 57رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ارباز خان اور شیراز اشرف 46، عامر ادریس 41رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ضعیم طاہر کو 31رنز پر 2وکٹ ملے۔فیلکن اسپورٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 29ویں اوورز میں 210رنز پر ہمت ہار گئی۔وسیم بیگ 60رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کرتے نظر آئے۔ عرفان اﷲ 29، عاصم بیگ 24،آصف خان 22رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ فرجاد یار خان نے 42رنز پر 3مہرے کھسکائے۔،عدیل جہانزیب نے 38رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ایمپائرز خالد محمود اور محمد سجاد تھے۔