انٹر اسکول بوائز اینڈ گرلزانڈر 14فٹسا ل ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی فرینڈز یونائیٹڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی اے ڈی گراؤنڈ کلفٹن پر جاری انٹر اسکول انڈر 14(بوائز اینڈر گرلز) فٹسال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔گروپ ’اے‘ مں آغا خان اسکول کریم آباد نے حق اکیڈمی ’بی‘ کو 2-0اور ہمٹن اسکول کو 4-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ حق اکیڈمی ’بی‘ نے ہمٹن اسکول کو 3-0سے زیر کرکے بحیثیت رنر اپ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔گروپ ’بی‘ سے ریفلیکشن سکول نے ڈیلسول اسکول کو 11-0سے ناکام کیا اور بی وی ایس پارسی اسکول کے ساتھ مقابلہ 2-2سے برابر کھیل کر بہتر گو ل اوسط پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی وی ایس پارسی نے ایوسینا کو 8-1سے مات دے کر دوسری پوزیشن کے ساتھ ٹاپ 8میں پہنچی۔ گروپ ’سی‘ سے آغاخان اسکول کھارادر اور نکسر اسکول کو کوارٹر فائنل میں جگہ ملی جب آغا خان اسکول نے نکسر اسکول کو 3-1اور ایوسینا اسکول کو 10-1سے ٹھکانے لگاکر گرو پ چمپئن اور نکسر اسکول کو ایوسینا کیخلاف 6-0سے کامیابی حاصل ہوئی اور رنر اپ کی حیثیت سے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ گروپ ’ڈی‘ میں الفا ہائی اسکول نے اپنے دونوں گروپ میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔ لیڈری برڈ اسکول کو 7-0اور حق اکیڈمی ’اے‘ کو 2-1سے ناکام کرکے پہلی پوزیشن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخل ہوئی جبکہ حق اکیڈمی ’اے‘ کو لیڈی برڈ کیخلاف 8-0کی ہزیمت سے دوچار کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔کوارٹر فائنل میں بی وی ایس پارسی نے الفا ہائی اسکول کو 7-0، ریفلیکشن اسکول نے حق اکیڈمی ’اے‘ کو 2-0، حق اکیڈ می ’بی‘ نے آغاخان اسکول کھارادر کو 2-0جبکہ آغا خان اسکول کریم آباد نے نکسر اسکول کو 1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں بی وی ایس پارسی کا مقابلہ حق اکیڈمی ’بی‘ اور ریفلیکشن کا سامنا آغا خان اسکول کریم آباد سے ہوگا۔گرلز ایونٹ کے گروپ میچز میں گروپ ’اے ‘میںآغا خان اسکول کھارادر نے آغا خان اسکول کریم آباد کو 7-0اور ڈی ایچ اے سی ایس ایس کو 2-0سے شکست دے کر پہلی اور ڈی ایچ اے سی ایس ایس نے آغا خان اسکول کریم آباد کیخلاف مقابلہ 0-0سے برابر کھیل کر بہتر گول اوسط پر دوسری پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔جبکہ گروپ ’بی‘ سے حق اکیڈمی نے اپنے دونوں میچ جیتے ۔ پہلے ایوسینا اسکول کو 6-0اور دوسرے میچ میں الفا اسکول کو 7-0کی ہزیمت سے دوچار کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا جبکہ ایوسینا اسکول نے الفا اسکول کے ساتھ مقابلہ 0-0سے برابر کھیلا اور بہتر گول اوسط پر دوسری پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنایا۔ پہلا سیمی فائنل آغا خان اسکول کھارادر اورایوسینا اسکول جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حق اکیڈمی کا سامنا ڈی ایچ اے سی ایس ایس ، سی ویو اسکول سے ہوگا۔

error: Content is protected !!