کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کمشنر کراچی الیون نے سجاس الیون کو 12 رنز سے شکست دیکر یوم پاکستان فیسٹول کرکٹ میچ اپنے نام کرکیا۔ فاتح ٹیم کے عباس ولیکا میچ کے بہترین کھلاڑی۔ سجاس کے کاشف فاروقی بہترین بولر جبکہ ڈپٹی کمشنر ساوتھ صلاح الدین احمد بہترین آل راونڈر قرار پائے۔ میچ میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وکٹ کیپر بیٹسمن کراچی جیمخانہ کے سیکیریٹری سلیم یوسف سمیت اہم سرکاری افسران نے حصہ لیا جبکہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عتیق الرحمان نے سجاس کے منیجر شپ کے ساتھ شاندار انداز میں کمنٹری کی ذمہ داری ادا کی، اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ ملک اور شہر کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار اہم ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی کامیابی میں جہاں ایک جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ۔وزیر بلدیات سعید غنی اور سیکورٹی اداروں کا کردار اہم رہا وہی اسپورٹس جرنلسٹس نے اپنی رپورٹنگ کے ذریعے دنیا کو پر امن پاکستان کا پیغام دیا ہے، ضلع جنوبی کی طرح اسپورٹس جرنلسٹس کےساتھ دیگر اضلاع میں بھی میچز کا انعقاد کیا جائے گا
ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کراچی سٹی آف کرکٹ ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کھیلنے کے لیئے کراچی آئیں۔ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سیکریٹری اصغرعظیم نے میچ کے شاندار انعقاد پر کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ساوتھ اور کراچی جیمخانہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے سجاس کا آرگنائزر کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
پی ایس ایل کی کامیابی میں سینئرز اسپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ جونیئرز کا کردار بھی اہمیت کا حامل رہا ہے، درحقیقت سیکورٹی ادارے اور اسپورٹس جرنلسٹس اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے پی ایس ایل کی کامیابی کے لیئے شبانہ روز مصروف رہے جس پر سجاس انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے