اگر کسی نے پاکستان فٹبال سپر لیگ میں حصہ لیا تو نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا،پاکستان فٹبال فیڈریشن

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں منسلک فٹ بال کلبز سمیت ڈیپارٹمنٹز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صرف پاکستان فٹ بال فیڈریشن سےمنسلک ایونٹس میں شرکت کریں. اعلانیہ کےمطابق منسلک کلبزاور ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑیوں کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے این اوسی کے بغیر ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کی صورت میں کھلاڑی,ریفری,کوچ یا آفیشلزکو پابندی کا سامنا کرنا پڑیگا جس کے بعد وہ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ ایونٹس میں شرکت کا اہل نہیں رہے گا. اس حوالےسے سیکٹری جنرل پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاکہنا ہے کہ پشاور سمیت پاکستان فٹ بال سپر لیگ کے نام سے منعقدہ ٹورنامنٹ غیر قانونی ہیں, سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پاکستان فٹ بال فیڈریشن سےاجازت نہیں لی گئی. سیکٹری جنرل پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے خبردار کیا کہ فیڈریشن سے این اوسی کے بغیر ہونےوالے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالوں کے خلاف پی ایف ایف قوانین کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائگی.

error: Content is protected !!