کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ملیر جیم خانہ کی مضبوط ٹیم کیخلاف ملت سی سی نے بھرپور مزاحمت کی لیکن 15رنز سے شکست ان کا مقدر بنی جب رائزنگ اسٹار ٹرافی میں ملیر جیم خانہ کے 284رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 40اوورز میں 267رنز 9کھلاڑیوں کے نقصان پر بناسکی۔کہف پٹیل نے آل راؤنڈ کارکردگی پر بائیو ریکس فارماسیوٹیکل مین آف دی میچ کیش ایوارڈ امجد علی سے وصول کیا۔ناکام سائیڈ کے عقیل ڈوگر او راشد حسین کی نصف سنچریاں ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔رائزنگ اسٹار سی،کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام معراج گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ملیر اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز میں 8وکٹوں پر 283رنزبنا کر مشکل ہدف حریف ٹیم کو دیا۔ کہف پٹیل نے 7چوکوں ور 4چھکوںکی مدد سے 58رنز ناقابل شکست بنائے۔ عاطف علی زیدی کے 48رنز میں 5چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عماد علام نے 45رنز میں 6چوکے لگائے۔ اعظم حسین نے 32اور عاریز کمال نے 22رنز بنائے۔ شایان نعیم نے 58رنز پر 2وکٹیںاپنے نام کیں۔ جوابی اننگز میںملت سی سی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9وکٹوںپر267رنز بناسکی ۔ عقیل ڈوگر نے 11چوکوںاور2چھکوں کی بدولت 90رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ راشد حسین نے بھی 60رنز میں 7چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ عدیل حشمت نے 39اور وسیم احمد نے 23رنز کی باری کھیلی۔ اعظمحسین نے 38رنز اور عاریز کمال نے 53رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوںکونشانہ بنایا۔ کہف پٹیل کو 45رنز پر 2وکٹیں ملیں۔