عبدالحمید کھتری کی کرکٹ میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اعجاز فاروقی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) عبدالحمید کھتری جیسے مخلص لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی کرکٹ کے فروغ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر اعجاز فاروقی سابق صدر کے سی سی اے نے عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی کے پی آئی گراؤنڈ پرخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں زون تین کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے کلب کرکٹ کے فروغ کا بیڑہ اُٹھایا ہوا ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہم سب کو مل جل کر کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد رئیس صدر کے سی سی اے زون تین نے کہا کہ زون تین کی جتنی کرکٹ ہورہی ہے وہ اعجاز فاروقی کی مرہون منت ہے وہ جس انداز میں کراچی کرکٹ کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے آخر میں محمد یامین سیکریٹری کے سی سی اے زون تین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں جمیل احمد، جاوید خان، ظفر احمد، مسرت رضا، افضل قریشی، ندیم خان، سید شاہد علی، عارف وحید، عارف حفیظ، سید نسیم الدین، فرید الدین، چوہدری ساجد، بھرت کمار اور شاہد نواب نے شرکت کی قبل ازیں کھیلے گئے افتتاحی میچ میںبرائٹ جیم خانہ نے کینٹ اسپورٹس کو 9وکٹوں سے ہرادیا۔کینٹ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر 128رنز کا ٹوٹل حاسل کیا ْصادق حسین نے 33رنز کی نمایاںاننگز کھیلی ۔محمد فیصلنے 16اورفاروق اسحق نے 15رنز کی اننگز کھیلی۔ خان مہر، ذیشان مومیا، افضل قریشی اور سید علی نسیم نے 2,2کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔ برائٹ جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف 11.2اوورز میں حیدر علی کی وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ حیدر علی نے 57رنز کی شاندار اننگز میں 8چوکے اور ایک چھکا لگایا انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا اور پہلی وکٹ پر سہیل فضل کے ہمراہ 104رنز کا اضافہ کیا ۔سہیل فضل کی 48رنز کی اننگز میں 6چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سید علی نسیم 11رنز میں 2باؤنڈریز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ محمد محفوظ کو واحد وکٹ 20رنز کے عوض حاصل ہوئی۔ایمپائرز نذیر حسین اور جنید افضل جبکہ آفیشل اسکورر وسیم تارا تھے۔

تعارف: newseditor