لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہاکہ ملک بھر میں انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ 10 اپریل سے شروع ہو گا، فیڈریشن کاپاکستان سپر فٹ بال لیگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن ختم ہو چکی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس کے بعد فیڈریشن نائب صدور رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، سید ظاہر علی شاہ، سیکرٹری جنرل صدیق شیخ اور رکن کانگریس فرزانہ رئوف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نےکہا کہ نے کہاکہ فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کی اس وقت کو ئی حثیت نہیں ہے اور نہ ہی شاہد شنواری کی پاکستان سپر فٹ بال لیگ سے ہمارا کوئی تعلق ہے، انہوں نےکہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں کرپشن کے حوالے سے ایف آئی اے میں رجوع کیا گیا ہے اور ایف آئی اے سید فیصل صالح حیات اور کرنل (ر) احمد یار لودھی کو ایف آئی اے کی جانب سمن جاری ہو چکے ہیں کہ وہ 28 مارچ کو پیش ہوں،انہوں نےکہا کہ ملک میں ٹورنامنٹ، کورسز اور سیمینار کے منعقد کروانے کے حوالے سے بات جیت کی گئی۔ ملک عامر ڈوگر نے فیڈریشن ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی چاہتے ہیں، صوبوں میں انتخابات کے حوالے سے کاروائی میں تین چار ماہ کے لئے مزید توسیع کردی ہے، انہوں نےکہا کہ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور مجلس عاملہ کی کاروائی کی توسیع کی گئی، انہوں نےکہا کہ اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کئے گئے ہیں، سید ظاہر علی شاہ نے بتایا کہ ہماری اے ایف سی سے بات چیت چل رہی ہے اور فیفا کی ممبرز ایسوسی ایشن کا اجلاس 3 اپریل کو ملائیشیا سے ہوگا۔ امید ہے اے ایف سی کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نےکہا کہ فیصل صالح حیات کی اپیل سپریم کورٹ نے خارج کردی تھی، کانگریس کی رکن فرزانہ رئوف نے کہاکہ ملک خواتین کے فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نےکہا کہ خواتین میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ڈسٹرکٹ، سکول اور یونیورسٹی کی سطح اقدامات کئے جائیں گے،اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فٹبال مسائل کے حل کے لٸے فیفا اور اے ایف سی پر مشتمل ڈیلیگیشن جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اور حقائق سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد پاکستان فٹبال کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال اور فٹبالرزپہلے ہی طویل عر صہ عالمی سطح پر کھیلنے کے بنیادی حق سے محروم رہے ہیں۔اور یقنا فیفا نہیں چاہتی کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جب ڈیلیگیشن پاکستان آکر حقائق سے آگاہی حاصل کرے گا اور اسے یہ علم ہوگا کہ نو منتحب فٹبال فیڈریشن ہی حقیقی نمائندہ فیڈریشن ہے تو وہ نہ صرف اسے تسلیم کرے گی بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے لئے بھر پور سپورٹ بھی کرے گی۔