سہیل تنویر کے بیٹے کی سالگر ہ،،،قومی کرکٹرز کی اہلخانہ سمیت شرکت

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کے بیٹے کی سالگرہ دبئی میں منعقد کی گئی جس میں قومی کرکٹرز اپنی بیگمات کے ہمراہ شریک ہوئے۔

دبئی میں ٹیسٹ فاسٹ بولر نے اپنے بیٹے محمد بن سہیل کی تیسری سالگرہ منائی۔

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق،محمد حفیظ ،کامران اکمل ،عمر گل اور وہاب ریاض اپنی اہلیہ کے ہمراہ سالگرہ کی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

error: Content is protected !!