کانر مک گریگر کا مکسڈ مارشل آرٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میامی(سپورٹس لنک رپورٹ) الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کے سپر سٹار آئرلینڈ کے کانر مک گریگر نے مکسڈ مارشل آرٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہیں گزشتہ دنوں میامی کے ساحل پر مداح کا فون چھیننے پر پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔مداح سے فون چھیننے پر گرفتاری کے بعد مشکلات، الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کے سپر سٹار کا کیریئر تمام ہو گیا۔ آئرش سٹار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مکسڈ مارشل آرٹ سے ریٹائر ہونے کااعلان کرتا ہوں۔انہوں نے اپنے ساتھیوں کے لئے آئندہ چیمپئن شپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کے تیس سالہ سپر سٹار کو مداح کا فون چھیننے پر گزشتہ دنوں پولیس نے میامی سے گرفتار کیا تھا۔

تعارف: newseditor