دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا، جس پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیاگیا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیاگیا۔یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد اب کینگروز کو سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل ہے۔