تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرائوں کو سپورٹس ایونٹ میں شامل کررہے ہیں ، ندیم سرور

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 3سے 6اپریل تک ہونے والی 72ویں پنجاب گیمز2019ء میں خواجہ سراء بھی شرکت کررہے ہیں، ہفتہ کے روز خواجہ سرائوں نے پنجاب سٹیڈیم میں بوری ریس، دوڑ اور رسہ کشی کی پریکٹس کی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجا ب ندیم سرور نے خواجہ سرائوں کے پریکٹس میچ دیکھے اور انہیں سراہا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرائوں کوکسی سپورٹس ایونٹ میں شامل کررہے ہیں،تفصیلات کے مطابق 50سے زائد خواجہ سراء 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں حصہ لے رہے ہیں، خواجہ سرائوں کے بوری ریس، دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوں گے

خواجہ سرائوں نے گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں پریکٹس کی اور اے ، بی ٹیمیں بنا کر پریکٹس میچز بھی کھیلے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے پریکٹس میچز دیکھے اور انہیں سراہا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرائوں کو کسی سپورٹس ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کررہے ہیں،خواجہ سراء بھی معاشرے کا حصہ ہیں، ان کو ایونٹ میں شامل کرنے کا مقصد خواجہ سرائوں کا احساس محرومی ختم کرنا ہے، ہم امید کرتے ہیں خواجہ سراء دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں بھی حصہ لے کر ثابت کریں گے کہ وہ بھی اچھے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سرا سوسائٹی کی صدر صائمہ بٹ نے کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں شرکت کا موقع دینے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے مشکور ہیں، اس طرح کے ایونٹ میں شرکت سے ہم کو خوشی ہورہی ہے کہ ہمیں بھی معاشرے میں عزت دی جارہی ہے، میرے ساتھی خواجہ سرا بھی یہ موقع ملنے پر بہت خوش ہیں ، پنجاب حکومت کا یہ بہترین اقدام ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں جوش و خروش سے حصہ لیں گے۔

تعارف: newseditor