ایشین گیمز ; قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے لئے 36 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان۔

 

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

 

36 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرانتظام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 21 اگست سے شروع ہوگا۔

ایشین گیمز چائنہ کے شہر ہانگجو میں 23ستمبر تا 8 اکتوبر منعقد ہورہی ہیں۔ اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو ملحوظ رکھتے ہوئے جن 36 کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کرنے کی سفارشات مرتب کیں

 

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد ان کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کی تیاری کے لئے پی ایچ ایف کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ اولمپیئن شہناز شیخ کو 21 اگست کو 4 بجے دن تک رپورٹ کرینگے۔

کھلاڑیوں میں گول کیپرز: اکمل حسین (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق خان (ماڑی پیٹرولیم)، وقار (واپڈا)، علی رضا(پنجاب)، عبداللہ شیخ (سندھ) ، ڈیفینڈرز: محمد عبداللہ (ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد(ماڑی پیٹرولیم)، ایم سفیان خان (کے پی کے)، عقیل احمد (واپڈا)، ایم بلال اسلم (کسٹمز) ، مڈ فیلڈرز: اسامہ بشیر(پی اے ایف)، ایم مرتضی یعقوب(واپڈا)، ارباز ایاز (سندھ)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، ایم باقر(پنجاب)، ایم ندیم خان(کے پی کے)،

 

محمد عمران (پی اے ایف)، سید شہباز حیدر (نیوی) ، فارورڈز: رانا عبدالوحید(واپڈا)، محمد عماد(کسٹمز)، افراز(ماڑی پیٹرولیم)، رومان (واپڈا)، ارشد لیاقت (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالقیوم (کسٹمز)، عبدالرحمن (واپڈا)، وقار علی(ماڑی پیٹرولیم)، محمد ارسلان(پنجاب)، ایم عمر بھٹہ(واپڈا)، عبدالحنان شاہد(واپڈا)، ایم شاہزیب خان(کسٹمز)، عبدالوہاب(سندھ)، ذکریا حیات(نیوی)، بشارت علی (نیوی)، رانا ولید(پنجاب)، حمزہ فیاض(پنجاب) اور عبدالرحمن (پی اے ایف) شامل ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!