انٹر ڈیپارٹمینٹل ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری دوسری انٹر ڈیپارٹمینٹل ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں کل بدھ کو مزید دو میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں زرعی ترقیاتی بنک اور پی سی بی الیون کا ٹکرا ہوگا جبکہ دوسرا میچ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں جمعرات کو آرام کا دن ہوگا۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor