ہنسوٹ جیم خانہ نے رائزنگ اسٹار ٹرافی کے سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رائزنگ اسٹار ،کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام جاری رائزنگ اسٹار انوی ٹیشن ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں ہنسوٹ جیم خانے نے یونین اسپورٹس کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ سفیان سلیم اور خضر علی کے مابین تیسری وکٹ پر 147رنز کی میچ وننگ شراکت قائم ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔سفیان سلیم کو بائیو ریکس فارماسیوٹیکل مین آف دی میچ کیش ایوارڈ مبلغ ایک ہزار روپے سید مشکور حسین نے دیا۔پی ٹی سی ایل گراؤنڈ پر یونین اسپورٹس نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35اوورزمیں 2وکٹوں کے نقصان پر 181رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ سلمان فاروق27، محمد اکرم 26،اوررحمان انور 22رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ حمزہ مغل نے 19اور عرفان عنایت نے 44رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ جوابی اننگز میں ہنسوٹ جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سفیان سلیم نے 61اور خضر علی نے 53رنز کی کامیاب اننگز کھیلی ۔ دونوں کھلاڑیوںنے تیسری وکٹ پر 147رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ فرحان انور نے 21اور سعد عباس نے 37رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ایمپائرز متین شیخ اور واصف جمال جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: newseditor