قاہرہ (سپورٹس لنک رپورٹ)مصری اسٹار فٹبالر محمد صلا ح نے کہا کہ وقت آگیا کہ مسلم ممالک خواتین کے ساتھ برتاؤ میں تبدیلی لائیں۔معروف انگریزی جریدے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد صلاح نے کہا کہ اسلامی ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ میں خواتین کی اہمیت کو پہچانا جائے اور انہیں اہمیت دی جائے۔محمد صلاح نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ یا مسلم ممالک میں جتنے حقوق مردوں کو حاصل ہیں ایسے ہی حقوق خواتین کو بھی حاصل ہوں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے باعث پہلی بار اُن میں خواتین کے ساتھ بہتر برتاؤ کے جذبات پیدا ہوئے ہیں اور اب وہ چاہتے ہیں کہ خواتین کو بھی سماج میں وہی اہمیت دی جائے جو معاشرے کے دیگر افراد کو دی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ٹائمز میگزین کی حالیہ جاری کردہ 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں محمد صلاح کا نام بھی شامل ہے۔100 بااثر شخصیات کی فہرست میں سیاست، شوبز، لائف اسٹائل، صنعت، ٹیکنالوجی اور اسپورٹس کی شخصیات شامل ہیں۔اس فہرست میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے علاوہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا نام بھی شامل ہے۔