لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ کے دوران بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ چیمپئن شپ کے دوران 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے والے اور عالمی نمبر ایک رونی اوسولیوان کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں میچ کے دوران رونی اوسولیوان کو مد مقابل کھلاڑی جیمز چاہل سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیمز چاہل نے میچ کے دوران حریف کھلاڑی کو 8 کے مقابلے کے میں 10 فریمز سے پچھاڑا۔میچ جیتنے کے بعد جیمز چاہل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میں کسی کو بھی ہرا سکتا ہوں۔ رینکنگ میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔ میں نےمخالف کھلاڑی کو شروع سے ہی سے دبائو میں رکھا۔