کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIII’بی‘ ڈویثرن لیگ میں 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سپر اسٹار سی سی نے خلیل سی سی کو 5وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ ڈی ایس اے نے جہان آباد سی سی کو 9وکٹوں سے ٹھکانے لگایا۔ صادق اسٹیڈیم کلفٹن پرخلیل سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور 34.2اوورز میں تمام وکٹوں پر 190رنز اسکور کئے۔ وسیم شاہ نے 67رنز میں 6چوکے لگائے اور محمد ناصر نے 32رنز میں 4چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ عثمان مروت کے 23رنز میں 2چوکے اور ایک چھکا لگایا۔محمد شعیب نے 30رنز اور عرفان شاہ نے 39رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔سپر اسٹار سی سی نے 30اوورز کا سامنا کرکے 5وکٹوں پر 192رنز کے ہدف کو یقینی بنالیا۔ شان خان اور محمد رمیز نے اپنی نصف سنچریوں میں بالترتیب 3اور 5چوکے رسید کئے۔ ظفر مسیح نے 3چوکے لگا کر 22رنز اسکور کئے۔ ملک زین اور صدیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہل پارک گراؤنڈ پر جہان آباد سی سی کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا۔اور پوری ٹیم 13اوورز میں 43رنز کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ احمد الرحمن نے 11اور ضیاء نے 10رنز میں 2,2چوکے لگائے ۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ صادق کاکڑ نے 2رنزاور عبیداﷲنے 36رنز پر 4,4کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ڈی ایس اے نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کو ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ جان زہیب نے 17رنز میں 3چوکے اور نادر غنی نے 13رنز میں 2چوکے لگائے۔ شہروز اقبال نے ایک چھکا لگا کر 10رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنالیا۔حریف ٹیم کی واحد وکٹ عباس بیگ کو 24رنز کے عوض ملی۔