دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کے لیے 22 رکنی میچ آفیشل کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کے 48 میچز کے لیے دنیا کے 16 بہترین اور 6 میچ ریفریز پر مشتمل آفیشل کا انتخاب کیا گیا ہے جو 30 مئی سے 14 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں فرائض ادا کریں گے۔ورلڈکپ کے لیے منتخب امپائروں میں پاکستان کے علیم ڈار بھی شامل ہیں جن کا یہ پانچواں ورلڈکپ ہوگا۔سری لنکا کے کمار دھرماسینا، کرس جیفینی، این گولڈ، میریاس ایراسمس، رچرڈ النگ ورتھ، رچرڈ کیٹلیبرو، نیگل لونگ، بروس آکسنفورڈ، سندارام راوی، پال جیفری، روڈ ٹکر، جوئیل ولسن، مچل کوف، روچیرا یاگورو اور پال ولسن بھی امپائروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ایونٹ کے میچ ریفری کے لیے کرس بورڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پیکروفٹ، جیف کرو، رانجن مدوگالے اور رکی رچرڈسن شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق مذکورہ امپائر پہلے مرحلے میں لیگ میچز میں فرائض انجام دیں گے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ناموں کا اعلان بعد میں ہوگا۔