پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ون ڈے سیریز جیت لی

ہمنٹوٹا(سپوٹرس لنک رپورٹ)پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ون ڈے سیریز جیت لی۔ہمبن ٹوٹا میں اتوار کوپاکستان نے سری لنکا انڈر19کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ سات وکٹ سے جیت لیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم اس وقت آئندہ سال جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔حا ل ہی میں سلیم جعفر کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر195رنز بناسکی ۔پاکستان نےہدف34.5اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سےدائین ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے حیدر علی نے95گیندوں پر93ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ان کی اننگز میں ایک چھکا اور سات چوکے شامل تھے۔قاسم اکرم37گیندوں پر29رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔کپتان روحیل نذیر نے75گیندوں پر69رنز کی اننگز کھیلی۔روحیل نے آٹھ چوکے مارے۔پاکستان کی جانب سے شیراز خان نے34اور محمد وسیم نے42رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جنید خان اور محمد طحہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

تعارف: newseditor