ملک میں شطرنج کے فروغ کے لئے فیڈریشن تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ سعادیہ قریشی

اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ)؛ پاکستان شطرنج فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل سعادیہ قریشی نے کہا ہے کہ ملک شطرنج کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، فیڈریشن ملک میں شطرنج کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور حکومت دیگر کھیلوں کی طرح شطرنج کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شطرنج کا کھیل بہت پرانا کھیل ہے پاکستان میں بہت جلد دیہی اور شہری علاقوں میں مقبولیت اختیار کر رہاہے۔ اور دیہاتوں میں لوگ یہ کھیل بڑے شوق سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک شطرنج کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت اس کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے اور فیڈریشن اس کھیل کو تعلیمی اداروں میں بھی متعارف کروارہی ہے اور کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر شطرنج کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل ملک میں حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور حکومت دیگر کھیلوں کی طرح شطرنج کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے۔ ایک سوال کے جواب میں سعادیہ قریشی نے کہا کہ کسی بھی ملک کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد بنائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑی کو وہ مقام نہیں مل رہا جو غیرملکی کھلاڑیوں کو مل رہا ہے اور ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری کا ہے۔ ہماری کئی اولیمپیئن ، عالمی اور ایشین ہیروز پکوڑے، سبزیوں اور فروٹ کی ریڑھیاں لگا رہے جہنوں نے اپنی جوانی میں میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔ حکومت کو کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے۔

تعارف: newseditor