نوٹنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے میچ میں شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم نے نیا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو فتح کے لیے 349 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں جوز بٹلر اور جو روٹ کی سنچریوں کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس ناکامی کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جو دو سنچریوں کے باوجود میچ میں ناکامی سے دوچار ہوئی۔ورلڈکپ کی تاریخ میں اس سے قبل کوئی بھی ٹیم اپنے دو کھلاڑیوں کی جانب سے سنچریوں بنانے کے بعد میچ نہیں ہاری تھی لیکن آج انگلینڈ نے یہ بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا۔