عالمی کپ کرکٹ، آسڑیلیا بمقابلہ بھارت، کوہلی کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسڑیلیا اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس جیت کر ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور ہم پہلے بیٹنگ کرکے ایک اچھا ہدف دیکر آسڑیلوی بیٹنگ لائن کو دبائو کا شکار کرنے کی کوشش کرینگے، ادھر آسڑیلوی کپتان ارون فنچ کا کہنا ہے کہ اگر میں بھی ٹاس جیت جاتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا کیونکہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ بھارت کو کم سے کم سکور پر آئوٹ کریں۔

تعارف: newseditor