اگر پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا تو ،نسیم اشرف نے ٹیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ سے قبل سابق پی سی بی چیئرمین نسیم اشرف نے قومی ٹیم کو جیت پر 20 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔ٹیموں کی گراؤنڈ آمد کے موقع پر ہونے والی ہلکی بارش جلد ہی رک گئی جس کے بعد دونوں ٹیموں نے اولڈ ٹریفورڈ میں پریکٹس شروع کر دی۔مانچسٹر میں اس وقت موسم ابر آلود ہے لیکن وہاں کا ماحول شائقین کے جوش وخروش کی وجہ سے نہایت گرم ہے، کرکٹ کا بخار عروج پر ہے اور سر چڑھ کر بول رہا ہے۔گراؤنڈ آنے والے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آج کا اچھا میچ ہوگا اور پاکستان ہی جیتے گا۔اس موقع پر گراؤنڈ آنے والے سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں جیت پر 20 ہزار ڈالرز دیں گے۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ کو ہرانے پر بھی قومی ٹیم کو 10 ہزار ڈالرز دئیے تھے۔

تعارف: newseditor