راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی ورلڈ کپ2019 ء میں 22واں میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار16 جون کو مانچسٹر میں ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میگا ایونٹ کے اس بڑے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے نام ایک پیغام دیا ہے۔انہوں نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ یہ صرف کرکٹ میچ نہیں بلکہ یہ کرکٹ پلس ہے۔شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستانی ٹیم سے کہوں گا کہ وہ کل کے میچ کےلئے جوش، ولولے،ہمت، بہادری،دلیری اور جواں مردی کے ساتھ میدان میں اترے۔وفاقی وزیر نے مندرجہ بالا تمام خوبیوں کو پاکستانی قوم کی شان قرار دیا اور کہا کہ ’ان شاء اللہ‘ اللہ آپ کی مدد کرے گا، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساری قوم آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔