پاکستان بمقابلہ بھارت، ٹاس سرفراز نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی ٹیم نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے شاداب خان اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا ہے ،سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وکٹ کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں یہ دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ادھر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، بھارت نے بھی ان فٹ شیکھر دھوان کی جگہ وجے شنکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تعارف: newseditor