پاکستان کے کپتان سرفراز احمد سے اہم میچ کیا غلطیاں ہوئیں،سچن ٹنڈولکر نے بتا دیا؟

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے کپتان سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ سرفراز احمد کنفیوز تھے انہوں نے غلط فیصلے کیئے ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ بڑے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کنفیوز تھے ، جس کے باعث انہوں نے غلط فیصلے کیئے ۔ن کا کنا تھا کہ راہول شرما اور کوہلی کی بیٹنگ کے دوران درست فیلڈنگ نہیں لی گئی ، وہاب ریاض کی بولنگ کے دوران شارٹ مڈ وکٹ پر فیلڈر لیا ، شاداب خان کی بولنگ کے دوران سلپ میں فیلڈر کھڑا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کنڈیشنز میں لیگ اسپنر کے لیئے بال گرپ کرنا مشکل ہوتا ہے، بڑے میچ کے لیئے اپروچ درست نہیں تھی ، سوچ بچار اور کچھ ہٹ کر کرنے کی کمی تھی۔سچن نے کہا کہ بال موو نہ کر رہا ہو تو اوور دی وکٹ بولنگ جاری نہیں رکھی جاتی ، میں ہوتا تو بولروں کو کچھ مختلف کرنے کا کہتا میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ہم وکٹ کھوئیں گے ۔

تعارف: newseditor