چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی لندن کیا مشن لیکر جا رہے ہیں؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی آج انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ قومی ٹیم سے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی پاکستان کے اگلے میچ سے قبل کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ احسان مانی ٹیم کا مورال بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایم ڈی پاکستان کر کٹ بورڈ وسیم خان بھی 13 جولائی کو انگلینڈ پہنچیں گے۔احسان مانی اور ایم ڈی پی سی بی 15 جولائی کو ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

تعارف: newseditor