عالمی کپ،پاکستانی شاہینوں کی کیویز کے شکار کیلئے تیاریاں جاری

برمنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن آج شیڈول ہے جبکہ یہاں صبح سویرے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔قومی کرکٹ ٹیم ناقابل شکست کیویز کے ساتھ ٹاکرے کی آج بھرپور تیاری کریں گے جس کے لیے گرین شرٹس برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں پریکٹس کر رہے ہیں ۔ پاکستان ٹیم کو مشن سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نیوزی لینڈ سے جیتنا ضروری ہے جس کے لیے ٹیم کی آج ٹریننگ میں خصوصی توجہ فیلڈنگ پر ہے ۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 33ویں میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ افغانستان اور بنگلا دیش کے خلاف آئندہ میچز میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلے ، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

تعارف: newseditor