پاکستان کرکٹ بورڈ کی بچت سکیم یا ملازمین کیخلاف انتقامی کارروائی؟

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بچت مہم کے نام پر درجنوں ملازمین کو فارغ کرنے کا پروگرام بنا لیا ذرائع کے مطابق تقریبا سو زائد ملازمین کی فہرست تیار کرلی گئی ہےجنہیں مختلف مراحل میں فارغ کر دیا جائے گا اس میں ہیڈ آفس سمیت مختلف ریجنس میں کام کرنے والے آفیشل کوچ اور گراؤنڈ سٹاف شامل ہیں ہیں ابتدائی طور پر تین ملازمین کو فارغ کر دیا ہے جن میں راولپنڈی کے ہیڈ کوچ صبیح اظہراور اسلام آباد کے ہیڈ کوچ تیمور خان کے ساتھ بورڈ میں کام کرنے والے خرم ملک کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ان تینوں ملازمین کا تعلق شیخ شکیل سے بتایا گیا ہےشاید ملازمین کو شیخ شکیل کے ساتھ تعلق کی وجہ سے فارغ کیا گیا ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے ؟ ان ملازمین خلاف نہ ہی کوئی انکوائری اور نہ ہی بورڈ نے کوئی شوکاز نوٹس دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا یا ان تین ملازمین پر ختم ہو جائے گا ۔

تعارف: newseditor