لیڈز(سپورٹس لنک رپورٹ) شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک میچ میں 4 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، شاہین نے 19 برس اور 84 دنوں کی عمر میں ورلڈ کپ اننگز میں 4 وکٹیں لیکر سکاٹش باؤلر جان بلین کو عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا، جنہوں نے 1999ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 20 برس اور 140 دنوں کی عمر میں 4 وکٹیں لیکر دنیا کے کم عمر ترین باؤلر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔