لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی۔ اب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی ہوگیا اور پی سی بی کے حکام نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کرینگے۔ انضمام الحق کا کنٹریکٹ 31 جولائی تک تھا۔ انضمام الحق نے اپریل 2016ء-04 میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کی ا?خری سلیکشن ورلڈ کپ کیلئے کی تھی لیکن پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی۔
انضمام الحق کے دور میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے مجموعی طور پر 28 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں میں 10جیتے ،17 ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ 68 ون ڈے میچز میں سے 32 میں فتح ،34 میں ناکامی اور 2 کا نتیجہ نہیں نکلا۔ انضمام الحق کے دور میں پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہرایا۔ ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم ساتویں، ون ڈے میں چھٹے اور ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر رہی۔