خاورشاہ پاکستان نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی کاافتتاح 21نومبر 2020ء کو راولپنڈی میں ہوگا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)خاورشاہ پاکستان نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی کاافتتاح 21نومبر 2020ء کو راولپنڈی میں ہوگا، اس موقع پر نمائشی میچ بھی کھیلاجائے گا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخرشاہ نے بتایاکہ راولپنڈی میںیوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام اوربیس بال فیڈریشن کی زیرنگرانی ویمن بیس بال اکیڈمی کی تیاریاں مکمل ہیں اور انشاء اللہ اکیس نومبر کو باقاعدہ افتتاح ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان میں پہلی اکیڈمی ہوگی جس میں خواتین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ، خواتین کھلاڑیوں کیلئے کوچنگ کورس کاانعقادکیاجائے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ کیمپ بھی لگایاجائے گا جس میں سے آئندہ سال ایشین ویمن بیس بال چیمپیئن شپ اور بیس بال فائیو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے کیمپ کیلئے لڑکیوں کاانتخاب کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ اکیڈمی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی پروموشن اورخواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

error: Content is protected !!