اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے ایمبیسی آف جاپان کےقونصلر و جنوب مغربی ایشیا کے ایشوز کے اسپیشل اسسٹنٹ تکاہیرو تمور سے ملاقات کی۔ سید فخر علی شاہ نے فیڈریشن کے وفد کے ہمراہ سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہوئی ملاقات میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جانب سے کھیل کی ہر کیٹیگری کے فروغ کے لیئے کیئے جارہے اقدامات و کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایشین انڈر 15 چائنا اور نیشنل ٹیم کے کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کے لیئے تائیوان جائینگے جس میں بہترین کارکردگی دکھانےبھرپور تیاریاں کررہے ہیں۔ایمبیسی آف جاپان کےقونصلر تکاہیرو تمور نے سید فخر علی شاہ اور وفد میں شامل فیڈریشن کے خازن طاہر محمود، مینیجنگ ممبر گورنمینٹ کالج رنالا خرد اوکاڑہ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ہامود لکھوی،ڈائریکٹر ڈیویلپمینٹ محمد حسیب شیرازی،پاکستان انڈر 15 ٹیم کے کپتان علی خاورسے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ایشیائی سطح پر بتدریج بہتر ہورہی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا
انہوں نے اس ضمن میں چاپانی کوچز کی دستیابی اور ٹیموں کی ترسییل کے سلسلے میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں سید فخر علی شاہ فروغ بیس بال کے لیئے حوصلہ افزائی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور تکاہیرو تمور کو فیڈریشن کی سوینیئر شرٹ اور پاک جاپان فرینڈلی میچ کی بال پیش کی۔