ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کاتمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر جشن آزادی کے سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے کروانے کا اعلان

ؒلاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر جشن آزادی کے سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے بہترین پروگرام تشکیل دئیے جارہے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے ،جمعتہ المبارک کے دن ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام علاقوں میں سپورٹس کے یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں

اس لئے پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنے گھر کے نزدیک اپنی پرفارمنس دیکھانے کا موقع ملے اور پھرنئے ٹیلنٹ کو ایک ماہ کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں مزید نکھارا جائے گا تاکہ قومی سطح پر ہر کھیل کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجودہو اور ہم عالمی سطح کے مقابلوں میں بہترطور پر اپنی نمائندگی کر سکیں ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام دو روزقبل ہونیوالے انٹرڈویژن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشنیں حاصل کی ہیں تمام ڈویژنز کے کھلاڑیوں کو اپنا کھیل بہتر کرنے کا موقع ملا ہے ،نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب ایسے ایونٹ کا انعقاد کرتا رہے گا۔

error: Content is protected !!