لاہور، کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سری لنکا کا 2 رکنی سیکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو اسلام آبادپہنچے گا۔سری لنکا کا سیکیورٹی وفد کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا جس میں گراؤنڈز اور ٹیم کے ٹھرائیجانے کے لیے ہوٹلز میں انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز کے ساتھ سیکیورٹی حکام سری لنکن وفد کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق وفد کی رپورٹ پر ہی سری لنکا اکتوبر میں 2 ٹیسٹ کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔یاد رہے ا?خری مرتبہ 2009 میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ 3 مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم کی بس قذافی اسٹیڈیم ا? رہی تھی کہ اس دوران دہشت گردوں نے ان پر حملہ کر دیا۔اس کے بعد چھ سال تک کوئی انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں کھیلی گئی جب کہ قومی ٹیم کو اپنے زیادہ تر میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پڑے۔2015 میں زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز اور تین ون ڈے میچز کھیلے گئے