سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سریے کی نیلامی 3 مئی کو ہوگی

 

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سریے کی نیلامی 3 مئی کو ہوگی

پشاور … سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ نے سپورٹس کمپلیکس میں گراﺅنڈز سے مختلف سطحوں پر نکالے جانیوالے سریے کی دوبارہ نیلامی کیلئے اشتہار دیدیا ہے جس کے تحت تین مئی کو یہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں یہ نیلامی ہوگی جس کیلئے کال ڈیپازٹ پانچ لاکھ مقرر کی گئی ہیں ڈی جی

سپورٹس کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق بیس دنوں کے اندر متعلقہ آئرن اور دیگر سامان کو اٹھایا جانا ہے قبل ازیں بھی پشاور سپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ نے سریے اور دیگر سامان کی نیلامی

کی تھی اور آخری نیلامی سولہ لاکھ روپے آئی تھی تاہم بعض کنٹریکٹر کی جانب سے سی ڈی آر جمع نہیں کروایا گیا تھا جس کے بعد یہ نیلامی منسوخ کردی گئی اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ

نے پرانے سامان میں بیشتر سریا مردان سپورٹس کمپلیکس منتقل کردیا جبکہ کرکٹ اکیڈمی کی چار دیواری بھی اسی پرانے آئرن اور لوہے سے بنادی گئی اور اب بقایا سامان کی نیلامی کی جارہی ہیں.

 

 

error: Content is protected !!