یہ جنونی بھارتی کون ہے اور کسے چیلنج کر رہا ہے؟

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی باکسر نیراج گویت نے کھیل میں بھی جنگی جنون دکھاتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ٹیبل پر اسلحہ سجا کر مقابلے کا چیلنج کر ڈالا۔بھارتی باکسر نیراج گویت نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسلحے سے سجی ٹیبل کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ بھارتی باکسر نے کیپشن لکھا کہ میں فٹ ہو گیا ہوں، عامر خان کو رنگ میں ہرانے کے لیے تیار ہوں۔برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامرخان نے بھارتی باکسر نیراج گویت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم مجھے ان پستول اور گن سے بھی نہیں ہرا سکتے۔

عامر خان نے کہا تمہیں مجھے ہرانے کے لیے گن سے زیادہ کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ بھارتی باکسر اور عامر خان کے درمیان فائٹ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں شیڈول تھی لیکن کار حادثے کے باعث نیراج گویت عامر خان سے فائٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔

تعارف: newseditor