ریڈ بال کرکٹ ہی کھیل کی اصل میراث ہے، ڈیوڈ وارنر

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ ریڈ بال کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ عالمی کرکٹ کے افق پر اب بہت سی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلی جا رہی ہیں۔آسٹریلین کرکٹ کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ مجھے اس بارے میں تھوڑا سا خوف ہے کہ اگلے 5 یا 10 سالوں میں کیا ہونے والا ہے اور کرکٹ حقیقت میں کس طرف جا رہی ہے، میں ان لڑکوں کو پسند کروں گا جو حقیقت میں ریڈ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں کیونکہ یہی کرکٹ کی اصل میراث ہے۔

 

 

 

آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں لیگز کی بھرمار سے حقیقی کرکٹ کو سخت خطرہ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کرکٹ کے اصل حسن ریڈ بال کرکٹ کی بقاء کے لیے کام کیا جائے۔ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں لیگز کا سیلاب ٹیسٹ کرکٹ کو بہا کر لے جائے گا، کھلاڑیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب کے آگے بند باندھیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین وارنر آسٹریلیا کے لیے بنا کوئی فرسٹ کلاس کھیلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

error: Content is protected !!