سکندر بخت اتفاق رائے سے ناظم آباد جیم خانہ کے صدر منتخب ہوگئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ناظم آباد جیم خانہ کی جنرل باڈی کا اجلاس سیکریٹری ایس اے فہیم کی سربراہی میں ناظم آباد جیم خانہ کلب پر منعقد ہوا جس میں کلب ہذا کے نائب صدر زیب اقبال، جوائنٹ سیکریٹری دانش احمد، ممبران فراز پٹیل، حمزہ گھانچی، ریحان تنولی، ریحان غنی، علی ہاشمی، مامون امتیاز، اکرام الحق، شاہد نثار، شاہ زیب، غنی سبحان، محمد وقاص، فواد خان، توقیر ملک، حمزہ انصاری، حمزہ قادر ، فراز خان نے شرکت کی۔ جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ناظم آباد جیم خانہ کے سابق صدر گذشتہ 2سالوں سے غیر فعال اور رابطہ میں نہیں ہیں۔ لہٰذا اکثریت نے ہاتھ اٹھا کر سکندر بخت کو کلب کا نیا صدر کرلیا۔ اس موقع پر سکندر بخت نے کلب کے تمام امور کی ذمہ داری کے ساتھ زون کی بھی تمام سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تمام امور کی نگرانی سیکریٹری کے سی سی اے زونVII مظہر علی اور خازن زین العابدین کی موجودگی میں ہوئی۔کلب کے کپتان اویس رحمانی کان کی سرجری کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔

تعارف: newseditor